Home سیاست علی امین گنڈا پور کی گرفتاری کیخلاف پی ٹی آئی وکلاء کا پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کا فیصلہ

علی امین گنڈا پور کی گرفتاری کیخلاف پی ٹی آئی وکلاء کا پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کا فیصلہ

Share
Share

پشاور: وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کیخلاف پی ٹی آئی وکلاء ونگ نے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعلی کے وکیل عالم خان ادینزئی ایڈوکیٹ نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کررہے ہیں، وزیراعلی کو پشاور ہائیکورٹ نے حفاظتی ضمانت دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عدالتی احکامات کے باوجود وزیراعلی علی امین کو گرفتار کرنے کی اطلاعات آرہی ہیں جو عدالتی احکامات کی خلاف ورزی ہے۔

عالم خان ادینزئی ایڈوکیٹ نے کہا کہ علی امین گنڈاپور صوبہ کا وزیراعلی ہے، صوبے کے چیف ایگزیکٹیو کی گرفتاری سے وفاق کیا پیغام دینا چاہتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلی علی امین گنڈاپور کو پشاور ہائیکورٹ نے ایک ماہ کی حفاظتی ضمانت دی ہے اور تمام درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا ہے، اسلام آباد پولیس اگر علی امین کو گرفتار کرتی ہے تو یہ توہین عدالت ہوگی۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...