Home Uncategorized تہہ خانے سے ملنے والی تصویر لاکھوں ڈالرز مالیت کی نکل آئی

تہہ خانے سے ملنے والی تصویر لاکھوں ڈالرز مالیت کی نکل آئی

Share
Share

روم: چھ دہائیوں قبل ایک اطالوی بنگلے کے تہہ خانے میں ایک کباڑ ڈیلر کی جانب سے دریافت کردہ پینٹنگ پابلو پیکاسو کی اصل پینٹنگ نکلی جس کی مالیت لاکھوں ڈالرز میں ہوسکتی ہے۔

 

لوکا جینٹل مارسانٹے، جو آرٹ کے ماہر ہیں اور سوئیٹزرلینڈ میں قائم آرٹ کی غیر منافع بخش تنظیم آرکیڈیا فاؤنڈیشن کے اعزازی صدر ہیں، کا کہنا تھا کہ یہ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ پینٹنگ فرانسیسی فوٹوگرافر اور شاعر ڈورا مار کی مسخ شدہ تصویر ہے جو پکاسو کی محبوبہ تھی۔

 

کاغذ پر یہ آئل پینٹنگ میں پکاسو کی جانب سے سرخ لپ اسٹک کے ساتھ نیلے لباس میں ایک عورت کا غیر متناسب انداز دکھایا گیا ہے۔

 

 

آرٹ کے ماہر مارسانٹے نے سی این این کو بتایا کہ انہیں یقین ہے کہ پینٹنگ مستند ہے۔ اس پینٹنگ کی قیمت تقریباً 6 ملین یورو (6.6 ملین ڈالرز) ہونے کا امکان ہے۔

 

مزید برآں اگر پیرس میں پکاسو فاؤنڈیشن کی طرف سے حتمی تصدیق کردی جاتی ہے تو یہ اور بھی قیمتی ہو جائے گی۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...