Home سیاست علی امین گنڈا پور پولیس یا کسی ادارے کی حراست میں نہیں، محسن نقوی

علی امین گنڈا پور پولیس یا کسی ادارے کی حراست میں نہیں، محسن نقوی

Share
Share

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعلٰی خیبر پختونخواہ علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کی تردید کردی۔

وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے تحریک انصاف کے احتجاجی مظاہرین کے ہاتھوں تشدد سے جاں بحق پولیس کانسٹیبل عبد الحمید شاہ کی نماز جنازہ میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی کے پی پولیس یا کسی ادارے کی حراست میں نہیں۔

انہوں نے کہا کہ رینجرز اور پولیس نے ان کی گرفتاری کےلیے کل خیبرپختونخوا ہاؤس پر چھاپہ مارا تھا لیکن وہ وہاں نہیں ہیں، جب ریڈ ہوا تو وہ مرکزی دروازے سے بھاگ گئے تھے، اسلام آباد پولیس اس وقت وزیراعلی خیبرپختونخوا کو ڈھونڈ رہی ہے، آئندہ چند روز میں افغان شہریوں کے خلاف کریک ڈاؤن ہوگا۔

وزیر داخلہ نے آئی جی اسلام آباد پولیس کو شہید کانسٹیبل عبدالحمید شاہ پر تشدد کرنے والے شرپسندوں کی جلد از جلد گرفتاری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہید عبدالحمید شاہ پر تشدد کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔

Share
Related Articles

26 نومبر احتجاج کیس: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع

راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں بانی...

وزیراعلیٰ مریم نواز کا انقلابی اقدام،پنجاب میں اے آئی گورننس نظام متعارف

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں پورے حکومتی، سرکاری اور...

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی سے ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی...

ہم اسرائیل اور امریکا کی ایران پر جارحیت کے خلاف کھڑے ہیں، سلمان اکرم راجہ

راولپنڈی :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما سلمان اکرم راجہ نے...