Home سیاست کےپی حکومت نے میڈیا پر جاری علی امین گنڈاپور کی تصویر کو جعلی قرار دے دیا

کےپی حکومت نے میڈیا پر جاری علی امین گنڈاپور کی تصویر کو جعلی قرار دے دیا

Share
Share

پشاور: میڈیا پر جاری کردہ وزیراعلی گنڈاپور کی خیبر پختونخوا ہاؤس سے باہر نکلنے والی تصویر پر بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا بیان سامنے آگیا۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ جعلی حکومت کی جعلی تصویر کے بارے میں صرف اتنا کہہ سکتا ہوں کہ ایک تو یہ جاہل ہیں اوپر سے یہ مانتے بھی نہیں، جعلی حکومت کی جاری کردہ تصویر میں کے پی ہاؤس سے نکلتا ہوا شخص خیبر پختونخوا کا وزیر پبلک ہیلتھ پختون یار ہے۔

ڈاکٹر سیف نے کہا کہ پختون یار نے خود اس حوالے سے ویڈیو بیان بھی جاری کیا ہے، وزیراعلی اور پختون یار کی ویڈیو بھونڈے طریقے سے اکٹھے کرکے وزیراعلی کے بارے میں غلط معلومات پھیلا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جعلی حکومت ایک جھوٹ چھپانے کے لئے سو جھوٹ بول رہی ہے۔

Share
Related Articles

26 نومبر احتجاج کیس: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع

راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں بانی...

وزیراعلیٰ مریم نواز کا انقلابی اقدام،پنجاب میں اے آئی گورننس نظام متعارف

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں پورے حکومتی، سرکاری اور...

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی سے ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی...

ہم اسرائیل اور امریکا کی ایران پر جارحیت کے خلاف کھڑے ہیں، سلمان اکرم راجہ

راولپنڈی :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما سلمان اکرم راجہ نے...