Home سیاست صدرمملکت کی لیفٹننٹ کرنل محمد علی شہید کے گھر آمد، اظہار تعزیت ،فاتحہ خوانی

صدرمملکت کی لیفٹننٹ کرنل محمد علی شہید کے گھر آمد، اظہار تعزیت ،فاتحہ خوانی

Share
Share

فیصل آباد: صدرمملکت آصف علی زرداری نے فیصل آباد میں شہید لیفٹننٹ کرنل محمد علی کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور کہا کہ قوم اپنے شہدا کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

ایوان صدر سے جاری بیان میں کہاگیا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کی فیصل آباد میں شہید لیفٹننٹ کرنل محمد علی کے گھر میں آمد ہوئی اور صدر مملکت نے شہید کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار تعزیت کی اور لیفٹننٹ کرنل محمد علی شہید کے لیے فاتحہ خوانی اور بلندی درجات کے لیے دعا کی۔

یاد رہے کہ پاک فوج کے لیفٹننٹ کرنل محمد علی گزشتہ روز خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف لڑتے ہوئے شہید ہوئے تھے۔

صدر مملکت نے قوم کی جانب سے لیفٹننٹ کرنل محمد علی شہید کی خدمات اور بہادری کو خراج عقیدت پیش کیا، لیفٹننٹ کرنل محمد علی شہید اور ان کے خاندان کی وطن سے محبت اور جذبہ ایثار کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم شہدا اور ان کے خاندانوں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، قوم اپنے شہدا اور ان کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرے گی۔

Share
Related Articles

26 نومبر احتجاج کیس: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع

راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں بانی...

وزیراعلیٰ مریم نواز کا انقلابی اقدام،پنجاب میں اے آئی گورننس نظام متعارف

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں پورے حکومتی، سرکاری اور...

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی سے ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی...

ہم اسرائیل اور امریکا کی ایران پر جارحیت کے خلاف کھڑے ہیں، سلمان اکرم راجہ

راولپنڈی :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما سلمان اکرم راجہ نے...