Home نیوز پاکستان کراچی میں چینی عملے کو لے جانے والے قافلے پر ایئرپورٹ کے قریب حملہ کیا گیا،چینی سفارتخانہ

کراچی میں چینی عملے کو لے جانے والے قافلے پر ایئرپورٹ کے قریب حملہ کیا گیا،چینی سفارتخانہ

Share
Share

اسلام آباد: چینی سفارتخانے نے کہا ہے کہ کراچی میں چینی عملے کو لے جانے والے قافلے پر ایئرپورٹ کے قریب حملہ کیا گیا۔ پاکستانی حکام سے مکمل تحقیقات اور حملہ آوروں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

چینی سفارتخانے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حملے میں 2 چینی ہلاک اور ایک زخمی جبکہ کچھ مقامی افراد متاثر ہوئے ہیں، دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، فوری ایمرجنسی پلان نافذ کر کے پاکستان سے تحقیقات کی درخواست کی ہے۔

سفارتخانے کی جانب سے کہا گہا ہے کہ پاکستانی حکام سے مکمل تحقیقات اور حملہ آوروں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہیں،پاکستان میں چینی شہریوں، اداروں اور منصوبوں کی حفاظت کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھانے کی اپیل کرتے ہیں، پاکستان میں موجود چینی شہریوں اور منصوبوں کو سکیورٹی صورتحال پر نظر رکھنے، حفاظتی تدابیر مضبوط کرنے اور چوکنا رہنے کی یاد دہانی کراتے ہیں۔

چینی سفارتخانے نے یہ بھی کہا ہے کہ دونوں ممالک کے معصوم متاثرین کے لیے گہری تعزیت اور زخمیوں خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، چینی سفارتخانے اور قونصل خانے پاکستانی حکام کے ساتھ مل کر صورتحال سے نمٹنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔

Share
Related Articles

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت، قابلِ التوا ترقیاتی منصوبے فوری روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم Shehbaz...

پاکستان کے آٹو سیکٹر میں تاریخی پیش رفت، صنعتی ترقی کی مضبوط بنیاد رکھ دی گئی

اسلام آباد: پاکستان کے آٹو سیکٹر میں نمایاں پیش رفت سامنے آئی...

شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کی دراندازی ناکام، 8 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں بروقت کارروائی...