Home Uncategorized رواں برس طِب کا نوبل انعام امریکی سائنس دانوں کے نام رہا

رواں برس طِب کا نوبل انعام امریکی سائنس دانوں کے نام رہا

Share
Share

اسٹاک ہوم: نوبل انعام برائے طب (میڈیسن) 2024 حاصل کرنے والے سائنس دانوں کے نام کا اعلان کر دیا گیا۔ اس سال کا یہ اعزاز مشترکہ طور پر امریکی محققین وکٹر ایمبروز اور گیری رووکُن کے نام رہا۔

کیرولِنسکا انسٹیٹیوٹ میں قائم نوبل اسمبلی کی جانب سے کیے گئے اعلان کے مطابق دونوں سائنس دانوں کو یہ اعزاز مائیکرو آر این اے اور اس کے پوسٹ-ٹرانسکرپشنل جین ریگولیشن سے متعلق کردار کی دریافت پر دیا گیا ہے۔

انعام حاصل کرنے والے پروفیسر وکٹر ایمبروز ایک ڈیویلپمنٹل بائیولوجسٹ ہیں جو امریکا کی یونیورسٹی آف میساچیوسیٹس میڈیکل اسکول سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ گیری رووکُن ایک مالیکیولر بائیولوجسٹ ہیں اور امریکا کے ہارورڈ میڈیکل اسکول میں بطور جینیات کے پروفیسر فرائض انجام دے رہے ہیں۔

تحقیق کے مطابق ہمارے کروموسومز میں موجود معلومات کا موازنہ ہمارے جسم کے تمام خلیوں کے لیے طبعی ہدایت سے کیا جا سکتا ہے۔ ہر خلیہ ایک جیسے کروموسومز رکھتا ہے اس لیے ہر خلیے میں ایک ہی طرح کے جینز اور بالکل ایک ہی جیسی ہدایات ہوتی ہیں۔

علاوہ ازیں پٹھے یا اعصاب کے خلیوں جیسے مختلف خلیے علیحدہ خصوصیات رکھتے ہیں۔ یہ فرق کیسے وقوع پذیر ہوتے ہیں؟ اس کا جواب جین ریگولیشن میں ہوتا ہے جو خلیوں میں صرف متعلقہ ہدایات کے انتخاب کی اجازت دیتی ہے۔ یہ چیز اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ ہر قسم کے خلیے میں جینز کی صرف درست قسم فعال ہو۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...