Home سیاست پارلیمانی رہنماؤں کی درخواست پر اسپیکر قومی اسمبلی نے الیکشن کمیشن کودوبارہ خط لکھ دیا

پارلیمانی رہنماؤں کی درخواست پر اسپیکر قومی اسمبلی نے الیکشن کمیشن کودوبارہ خط لکھ دیا

Share
Share

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پارلیمانی رہنماوٴں کے مطالبے پر خواتین اور اقلیت کے لیے مخصوص نشستوں سے متعلق جلد فیصلے کے لیے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔

پارلیمانی رہنماوٴں نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو خط لکھ کر الیکشن ترمیمی بل 2024ء کے تناظر میں خواتین اور غیر مسلم اراکین اسمبلی کی نشستوں پر الیکشن کمیشن کی طرف سے فیصلہ نہ کیے جانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پارلیمانی رہنماوٴں نے اسپیکر قومی اسمبلی کو الیکشن کمیشن کو اس حوالے سے جلد فیصلہ کرنے کے لیے خط لکھنے کی درخواست کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمانی رہنماوٴں کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو دوسرا خط لکھ دیا اور الیکشن کمیشن سے جلد فیصلہ کرنے کی درخواست کی ہے۔
خیال رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی 19 ستمبر 2024ء کو الیکشن کمیشن کو اس حوالے سے ایک خط پہلے ہی ارسال کر چکے ہیں، خط میں یاد دہانی کرائی گئی ہے کہ الیکشن ترمیمی بل 2024ء پاس ہوچکا ہے اب الیکشن کمیشن جلد سے جلد خواتین اور غیر مسلم اراکین کی نشستوں کے حوالے سے فیصلہ کرے۔

ذرائع کے مطابق نشستوں کے جلد فیصلے سے اس حوالے سے ابہام ختم ہو جائے گا اور پارلیمان مکمل فعال ہو کر عوامی فلاح و بہبود کے لیے بہتر طور پر اقدامات کرسکے گا۔

Share
Related Articles

جوڈیشل کمیشن بنے گا یا نہیں فیصلہ نہیں ہوا، تحریک انصاف کو 28 جنوری کو بتادیں گے، سینیٹر عرفان صدیقی

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان جاری مذاکرات میں حکومتی...

جس طرح حسینہ واجد کی حکومت جانے کا پتہ چلا ویسے ہی یہ نظام بھی ختم ہوجائے گا،فواد چوہدری

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رہنما اور معروف سیاستدان فواد چوہدری نے...

حکومت اور تحریک انصاف کے مذاکرات کا چوتھا دور 28 جنوری کو ہوگا

اسلام آباد:حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا چوتھا دور...

گورنر کے اعتراضات مسترد، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور جامعات کے چانسلر بن گئے

پشاور:خیبرپختونخوا کی حکومت نے گورنر فیصل کریم کنڈی کی جانب سے یونیورسٹیز...