Home سیاست توشہ خانہ 2 کیس،بانی پی ٹی آئی ، بشریٰ بی بی کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی پھر موخر

توشہ خانہ 2 کیس،بانی پی ٹی آئی ، بشریٰ بی بی کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی پھر موخر

Share
Share

اسلام آباد: توشہ خانہ 2 کیس میں بانی تحریک انصاف عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی ایک بار پھر موخر کردی گئی۔

اسلام آباد کے اسپشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے جوڈیشل کمپلکس اسلام آباد میں توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے بغیر کارروائی سماعت21 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ بانی پی ٹی آئی عمران خا اور بشری بی بی پر آج فردجرم عائد ہونا تھی۔

اڈیالہ جیل میں سیکورٹی خدشات کے باعث سماعت ملتوی کی گئی۔ جیل حکام نے سیکورٹی خدشات پر سماعتیں ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔
قبل ازیں اسپشل جج سینٹرل نے 30 ستمبر کو توشہ خانہ 2 کیس میں عمران خان اور بشری بی بی کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے 2 اکتوبر کی سماعت میں فرد جرم عائد کرنے کا کہا تھا۔

Share
Related Articles

وزیراعظم شہباز شریف طیب اردوان کی دعوت پر ترکیہ پہنچ گئے،اہم ملاقاتیں ہونگی

انقرہ:وزیراعظم شہباز شریف ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر...

بانی تحریک انصاف کو معدنی وسائل ایکٹ پر تحفظات، وزیراعلیٰ گنڈا پور کو طلب کرلیا

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین نے شیر افضل مروت کے بیانات...

اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی کی ضرورت ملک اور عوام کو ہے،بانی تحریک انصاف

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے بانی اورسابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے...