Home سیاست نامور سینئر اداکار مظہر علی انتقال کرگئے

نامور سینئر اداکار مظہر علی انتقال کرگئے

Share
Share

پاکستان ٹیلی ویژن کے سینئر اداکار مظہر علی انتقال کرگئے۔
اداکار مظہر علی طویل عرصے سے دل اور پھیپڑوں کے مرض میں مبتلا تھے اور گزشتہ کئی سال سے امریکی شہر ہیوسٹن میں رہائش پذیر تھے۔ مرحوم کی فیملی کینیڈا میں مقیم ہے۔

اطلاعات کے مطابق مرحوم دل کے عارضے کے باعث اسپتال میں زیر علاج تھے۔ مظہر علی کے لواحقین میں دو بیٹیاں، ایک بیٹا اور اہلیہ شامل ہیں۔

مظہر علی نے پاکستان ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے کئی مقبول ڈراموں میں یادگار کردار ادا کیے، جن میں ”افشاں“، ”عروسہ“، ”شاہین“، ”کالی دیمک“ اور ”کانچ کی گڑیا“ شامل ہیں۔ مظہر علی نے اپنی لاجواب اداکاری سے شائقین میں بہت شہرت حاصل کی۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...