Enter your email address below and subscribe to our newsletter

افریقی ممالک کے ساتھ تجارت میں گزشتہ 4 برسوں کے دوران 75 فیصد اضافہ ہوا، سیکریٹری خارجہ

Share your love

اسلام آباد: سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے کہا ہے کہ گزشتہ 4 برس میں افریقی ممالک کے ساتھ تجارت کے حجم میں 75 فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔

وزارت خارجہ سے جاری اعلامیے کے مطابق براعظم افریقہ کے 14 ممالک کے سفیروں نے سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ سے ملاقات کی اور شجرکاری تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

سیکریٹری خارجہ سفیر آمنہ بلوچ نے وزارت خارجہ میں 14 افریقی ممالک کے سفیروں کا استقبال کیا اور وزارت خارجہ نے حکومت کی انگیج افریقہ پالیسی کے مطابق افریقہ کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کی نشان دہی کی۔

پاکستان میں براعظم کے 19 سفارتی مشن ہیں اور ان میں سے 14 افریقی مشن اسلام آباد میں قائم ہیں۔

اس موقع پر پاکستان اور افریقہ دوستی کے تھیم کے تحت شجر کاری کی خصوصی تقریب منعقد ہوئی اور وزارت خارجہ کے باغ میں شجرکاری کے بعد سفیروں کی طرف سے سیکریٹری خارجہ سے مشترکہ ملاقات کی۔

افریقی سفیروں کی جانب سے اپنی ترجیحات اور دو طرفہ تعلقات کے اہم پہلوؤں کا خاکہ پیش کیا اور سیکریٹری خارجہ سفیر آمنہ بلوچ نے پاکستان اور افریقہ کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی۔

سیکریٹری خارجہ نے اسلام آباد میں مقیم افریقی سفیروں کے گراں قدر تعاون کو سراہا، اور مختلف شعبوں بالخصوص تجارت، سرمایہ کاری اور اعلیٰ سطح کے سیاسی تعلقات میں تعاون بڑھانے کے لیے پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے 4 سالوں میں تجارت کے حجم میں 75 فیصد اضافہ ہوا ہے، جس میں مزید اضافہ کی زبردست گنجائش موجود ہے۔

ملاقات کے دوران مراکش کی بادشاہی کے سفیر محمد کارمون اور افریقی ڈپلومیٹک کور کے ڈین نے بات چیت کرتے ہوئے سیکرٹری خارجہ کا شکریہ ادا کیا اور شجرکاری کی بے مثال تقریب کے لیے بھی شکریہ ادا کیا۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!