Enter your email address below and subscribe to our newsletter

اسامہ بن لادن کے بیٹے فرانس سے ملک بدر

Share your love

پیرس: فرانس کی حکومت نے القاعدہ کے بانی اسامہ بن لادن کے ایک بیٹے عمر بن لادن کی ملک بدری کے احکامات جاری کردیے۔

 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی وزارت داخلہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ عمر بن لادن کو ملک بدری کردیا گیا اور تاحکم ثانی ان کے ملک میں داخل ہونے پر پابندی عائد ہوگی۔

 

وزیر داخلہ نے یہ نہیں بتایا کہ عمر بن لادن کو فرانس سے کس ملک بھیجا گیا اور نہ ہی سرکاری اعلامیے میں ملک بدری کی کوئی ٹھوس وجہ بتائی گئی ہے۔

 

 

تاہم مقامی اخبار لے پبلیکیٹر لائبر کا دعویٰ ہے کہ عمر بن لادن نے اپنے والد کی سالگرہ کے موقع پر ایک سوشل میڈیا پوسٹ کی تھی جس کا  فرانسیسی حکام نے نوٹس لیا۔

 

عمر بن لادن کی شریک حیات برطانوی نژاد ہیں اور ان کے ساتھ ہی وہ برسوں سے نارمنڈی گاؤں میں مقیم ہیں جہاں وہ بطور مصور قدرتی مناظر کی نقاشی کرتے رہے ہیں۔

 

غیر ملکی خبر رساں ادارے نے اس حوالے سے عمر بن لادن کا موقف جاننے کی کوشش کی لیکن انھوں نے جواب دینے سے گریز کیا۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!