Home نیوز پاکستان اکتوبر کے آخر تک انٹرنیٹ میں خلل اور سست روی ختم ہو جائے گی،پی ٹی اے

اکتوبر کے آخر تک انٹرنیٹ میں خلل اور سست روی ختم ہو جائے گی،پی ٹی اے

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا کہنا ہے کہ اکتوبر کے آخر تک انٹرنیٹ میں خلل اور سست روی ختم ہو جائے گی۔

پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ 20 اکتوبر تک ویب مینجمنٹ سسٹم (ڈبلیو ایم ایس) کی تنصیب اور اپ گریڈیشن مکمل ہو جائے گی، ڈبلیو ایم ایس کی تنصیب سے انٹرنیٹ سسٹم پر حملے کو بھی روکا جا سکے گا۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اپ گریڈیشن سے 8 سے 9 ٹیرا بائٹ تک کی گنجائش کا انتظام کیا جاسکے گا، پی ٹی اے حکام کے مطابق مینجمنٹ سسٹم کی تنصیب کا آغاز 2019 میں ہوا تھا۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...