Home Uncategorized غزہ پر اسرائیلی بربریت جاری ،5 بچوں اور 2 خواتین سمیت 25 فلسطینی شہید

غزہ پر اسرائیلی بربریت جاری ،5 بچوں اور 2 خواتین سمیت 25 فلسطینی شہید

Share
Share

اسرائیلی فوج نے غزہ کے وسطی میں علاقوں میں آج بھی اپنے ظلم وجبر کا بازار گرم کیے رکھا اور رہائشی عمارتوں کو وحشیانہ بمباری کا نشانہ بنایا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری میں آج غزہ کے وسطی علاقوں میں 25 فلسطینی شہید ہوگئے جن میں 2 خواتین اور 5 بچے بھی شامل ہیں۔

جبالیہ کیمپ کا تاحال محاصرہ جاری ہے۔ آس پاس کے اسپتال زخمیوں سے بھر گئے ہیں جب کہ طبی سامان کی قلت کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

غزہ کے وسطی علاقوں میں کارروائی کے بعد اسرائیلی فوج کی پیشقدمی باقاعدہ منصوبہ بندی کے ساتھ شمالی علاقوں کی جانب بڑھ گئی ہے۔

اسرائیلی فوج غزہ میں شمالی علاقوں کو منظم طریقے سے خالی کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں جہاں سے اس نے جنوبی لبنان کے مضافاتی علاقوں پر حملوں کو بڑھایا ہے جو حزب اللہ کے گڑھ سمجھے جاتے ہیں۔

یاد رہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی حملوں میں کم از کم 41,965 فلسطینی شہید اور 97,590 زخمی ہو چکے ہیں جن میں نصف تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...