Home سیاست کراچی میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے چینی انجینئرز چائنیز آئی پی پی سے منسلک تھے، وزیر خزانہ

کراچی میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے چینی انجینئرز چائنیز آئی پی پی سے منسلک تھے، وزیر خزانہ

Share
Share

اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ کراچی میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے چینی انجینئرز چائنیز آئی پی پی سے منسلک تھے اور اُن سے وزارت توانائی کے ٹیرف کم کرنے کے حوالے سے مذاکرات بھی جاری تھے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ کراچی میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے چینی انجینئرز چائنیز آئی پی پی سے منسلک تھے، انہی انجینئرز سے ٹیرف میں کمی سے متعلق وزارت خزانہ اور وزیر پاور ڈویڑن اویس لغاری مذاکرات کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ چینی انجینئرز سے ٹیرف میں کمی کے لیے قرض کی ری پروفائلنگ پر بات ہورہی تھی، یہ وہ چائنیز آئی پی پی ہے جس نے حکومت سے بات چیت میں مثبت جواب دیا تھا، چینی بھائیوں کے جانی نقصان کی کوئی قیمت نہیں لگائی جاسکتی۔

انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنے والے مسائل کے حل کیلئے مذاکرات کا راستہ اپنائیں معاشی استحکام کے لیے کیے گئے اقدامات کے ثمرات آنا شروع ہوگئے ہیں اور مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجٹ پر آگئی ہے۔ ہڑتالوں کے ملکی معیشت پر گہرے اثرات پڑتے ہیں، ہڑتال کرنے والے اپنے مسائل کے حل کے لیے مذاکرات کریں کیونکہ ایک دن کی ہڑتال سے ملکی معیشت کو 190 ارب روپے کا نقصان ہوتا ہے۔

محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آئندہ پالیسی ریٹ میں مزید کمی کا امکان ہے، آنے والے دنوں میں مہنگائی مزید کم ہوگی، معاشی استحکام کے لیے کیے گئے اقدامات کے ثمرات آنا شروع ہوگئے ہیں، مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجٹ پر آگئی ہے، اقتصادی ڈھانچے میں اصلاحات کا عمل شروع ہوچکا ہے۔

وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ احتجاج کرنے والے مسائل حل کیلئے مذاکرات کا راستہ اپنائیں۔ وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومتی اقدامات سے مہنگائی میں کمی آئی ہے، آئندہ دنوں میں مہنگائی مزید کم ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ روپے کی قدر میں بھی مزید بہتری آرہی ہے، پالیسی ریٹ میں بھی خاطر خواہ کمی آئی ہے،معیشت کے استحکام کیلئے کام جاری ہے، ہم بڑی محنت سے ملک میں معاشی استحکام لے کر آئے ہیں۔

 

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ہڑتالوں اور احتجاج سے معیشت پر منفی اثرات پڑتے ہیں، ہڑتال یا احتجاج سے بہت سے شعبے براہ راست متاثر ہوتے ہیں، کاروبار بند ہونے سے معیشت کو نقصان ہوتا ہے، شہر بند ہونے سے روزانہ کی بنیاد پر 190 ارب کا نقصان ہوتا ہے۔

محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ احتجاج کے باعث اسلام آباد میں 8 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں، احتجاج کرنے والے ٹیبل پر بیٹھ کر بات کریں اور مسائل کے حل کیلئے مذاکرات کریں۔

یاد رہے کہ دو روز قبل کراچی میں ایئرپورٹ کے علاقے میں چینی انجینئرز کے قافلے پر خودکش حملہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں دو چینی شہری اور ایک مقامی شخص جاں بحق ہوا تھا۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...