Home نیوز پاکستان ضبط شدہ گاڑیوں کا نیلامی سے قبل فرانزک ٹیسٹ لازمی قراردینے کا فیصلہ

ضبط شدہ گاڑیوں کا نیلامی سے قبل فرانزک ٹیسٹ لازمی قراردینے کا فیصلہ

Share
Share

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے ضبط شدہ گاڑیوں کی نیلامی سے قبل گاڑیوں کا فرانزک لیبارٹری ٹیسٹ لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے کسٹمز رولز میں ترامیم کی جارہی ہیں۔

دستیاب دستاویز کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے گاڑیوں کی نیلامی کیلئے فرانزک لیبارٹری ٹیسٹ لازمی قرار دینے کیلئے کسٹمز رولز 2001 میں ترامیم کا مسودہ تیار کرلیا ہے۔

ایف بی آرنے اسٹیک ہولڈرز سے کسٹمز رولز کے ترمیمی مسودے پر آرا مانگ لی ہیں مجوزہ ترمیمی رولز کے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ اسٹیک ہولڈرز پندرہ دن کے اندر اندر اپنی آرا و اعتراضات بھجواسکتے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مقررہ میعاد کے بعد وصول ہونے والے اعتراضات و آراء قبول نہیں کی جائیں گی تو گزٹ نوٹیفکیشن کے ذریعئے ترمیمی رولزلاگو کردیئے جائیں گے۔

Share
Related Articles

اگر9 مئی کے معاملے پر ظلم ہی کرنا ہے تو مذاکرات کا کیا فائدہ ہے،عارف علوی

کراچی : سابق صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ تبدیلی ہم...

قتل و غارت کرنے والے صرف بلوچستان ہی نہیں، پورے پاکستان کے دشمن ہیں،شہباز شریف

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قتل و غارت کرنے...

عمران خان ہی ہماری پارٹی کا نشان ہیں،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پی...