Home Uncategorized طالبعلم نے فارم میں والدین کی جگہ عمران ہاشمی اور سنی لیون کے نام لکھ ڈالے

طالبعلم نے فارم میں والدین کی جگہ عمران ہاشمی اور سنی لیون کے نام لکھ ڈالے

Share
Share

بہار: بھارتی ریاست بہار کے شہر مظفرپور سے تعلق رکھنے والے ایک طالبعلم نے اپنے بی اے امتحان کے فارم میں والدین کے نام کے خانے میں بالی وڈ اداکاروں کے نام لکھ کر سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کندن نامی طالبعلم کے امتحانی فارم کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس میں اس نے والدہ کے نام کی جگہ پر سنی لیون اور والد کے نام کی جگہ پر عمران ہاشمی کا نام درج کیا۔

یہ فارم کندن کی گریجویشن کا تھا اور اس میں دیگر بنیادی معلومات تو درج تھیں، لیکن والدین کے خانے میں بالی وڈ اداکاروں کے نام لکھے گئے تھے۔

اب تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ اس فارم کو یونیورسٹی نے قبول کیا یا رد کردیا، اور اس وائرل فارم کی تصدیق بھی بھارتی میڈیا کے مطابق نہیں ہو سکی۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...