Home سیاست صدر زرداری 2 روزہ دورے پر آج ترکمانستان جائیں گے

صدر زرداری 2 روزہ دورے پر آج ترکمانستان جائیں گے

Share
Share

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری 2 روزہ دورے پر آج ترکمانستان جائیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق صدر پاکستان ترکمانستان میں امن کے حوالے سے منعقدہ عالمی فورم میں شرکت کریں گے، عالمی فورم کا انعقاد ترکمانستان کے معروف شاعر اور فلسفی کی 300 ویں سالگرہ کے موقع پر کیا جا رہا ہے۔

صدر پاکستان آصف علی زرداری عالمی فورم میں شرکت کر کے اتحاد اور فروغ امن پر بات کریں گے۔

دفتر خارجہ کے مطابق فورم میں شرکت کے دوران صدر پاکستان کی ترکمانستان کی اعلیٰ قیادت سمیت سائیڈ لائنز ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...