Home سیاست نواز شریف سے بلاول بھٹو کی ملاقات،سیاسی صورتحال اور آئینی ترامیم سے متعلق گفتگو

نواز شریف سے بلاول بھٹو کی ملاقات،سیاسی صورتحال اور آئینی ترامیم سے متعلق گفتگو

Share
Share
  1. اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات ہوئی۔دونوں قائدین نے ملک کی سیاسی صورتحال اور آئینی ترامیم کے حل پر تبادلہ خیال کیا۔

نواز شریف سے ملاقات کے لیے بلاول بھٹو زرداری پنجاب ہاوٴس پہنچے، سابق وزیراعظم نے آمد پر بلاول بھٹو کا استقبال کیا۔

دونوں قائدین نے ملک کی سیاسی صورتحال اور آئینی ترامیم کے حل پربات چیت کی ۔

صدر مسلم لیگ ن نواز شریف کے ساتھ ملاقات میں مریم اورنگزیب، رانا ثناء اللہ، پرویز رشید اور عرفان صدیقی، احسن اقبال بھی موجود تھے۔

پیپلز پارٹی کے وفد میں یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف، خورشید شاہ، مرتضی وہاب، مرتضیٰ جاوید عباسی، نوید قمر اور پلوشہ خان شریک تھے۔

نواز شریف آج رات سعودی وفد کے اعزاز میں عشائیہ میں شرکت کریں گے۔

Share
Related Articles

آصف زرداری سندھ کا پانی بیچ کر آنسو بہا رہے ہیں،عمر ایوب

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف کے...

شہباز شریف کا قومی ایئرلائن کی باکو پرواز کے آغاز پر اظہار مسرت

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے قومی ایئرلائن کی لاہور تا باکو پروازوں...

حکمران طبقہ اسرائیل اورامریکہ سے ڈرتاہے،فلسطینی امت مسلمہ کی طرف دیکھ رہے ہیں،حافظ نعیم

اسلام آباد:امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نےغزہ مارچ کے شرکاء سے...

سعودی شہریوں کو پاکستان آنے کیلئے کسی ویزا کی ضرورت نہیں، محسن نقوی

اسلام آباد:وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی سعودی عرب کے سفیر نواف بن...