Home سیاست پی ٹی آئی احتجاج کیس، اعظم سواتی 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

پی ٹی آئی احتجاج کیس، اعظم سواتی 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

Share
Share

اسلام آباد کی انسدادِدہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف احتجاج کے دران توڑپھوڑ کیس میں اعظم سواتی کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے اعظم سواتی کے جسمانی ریمانڈ پر سماعت کی جہاں اعظم سواتی کے وکیل علی بخاری اور پراسیکیوٹر راجا نویدپیش ہوئے۔

پراسیکیوٹرراجانوید نے اعظم سواتی کے 30 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تاہم عدالت نے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا اور 17 اکتوبر کو انسدادِدہشت گردی عدالت میں دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کے خلاف تھانہ سنگجانی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...