Home سیاست پانچ آئی پی پیز کی رقم عوام کو بجلی بلز میں واپس کی جائے، امیر جماعت اسلامی

پانچ آئی پی پیز کی رقم عوام کو بجلی بلز میں واپس کی جائے، امیر جماعت اسلامی

Share
Share

لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پانچ آئی پی پیز کے معاہدے ختم ہونا خوش آئند ہے لیکن اگلے ماہ سے عوام کو ریلیف دینا ہوگا۔

حافظ نعیم الرحمن نے منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کو احتجاج کا حق ہے جس پر حکومت کو فاشسٹ رویہ نہیں اپنانا چاہیے، یہ کہہ کر جان نہیں چھڑوائی جا سکتی آئی جی نے سب کچھ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے پانچ آئی پی پیز معاہدے ختم کرنے کااعلان کیا ہےجو خوشی کی بات ہے، چار سو گیارہ ارب روپے قومی خزانہ میں آئیں گے، بجلی صارفین کو ریلیف دیں، کیپسٹی رقم بجلی کے بلوں سے کم کریں، پانچ آئی پی پیز کی رقم عوام کو بلز میں واپسی کی صورت میں ملنے چاہیے، یہ جائز بل نہیں جو عوام کو مل رہے ہیں۔ جو بجلی نہیں بن رہی اس کے پیسے عوام ادا کررہے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ہزاروں ارب روپے ان آئی پی پیز کو دیے گئے جن سے ناجائز معاہدے کئے گئے، پانچ آئی پی پیز کے معاہدے ختم ہونا خوش آئند ہے لیکن اگلے ماہ سے عوام کو ریلیف دینا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسی آئی پی پیز ہیں جو پاک فوج کے زیر اثر چلتی ہیں، فوجی فرٹیلائزر کی بھی آئی پی پیز چلتی ہیں، یہ بھی اپنی کیپیسٹی پے منٹ فوری ختم کریں، معاہدوں میں خرابیوں کے ذمہ داروں کا فرانزک آڈٹ ہونا چاہیے، بتایا جائے کون کون اس چوری میں ملوث رہا کس نے عذاب مسلط کیا۔

خیال رہے کہ وفاقی کابینہ نے 5 آئی پی پیز سے معاہدہ ختم کرنے کی منظوری دیدی ہے۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی کی مشکلات میں مزید اضافہ،ایک اورمقدمہ میں گرفتاری ڈال دی گئی

راولپنڈی :بانی پی ٹی آئی کی مشکلات میں مزید اضافہ تھانہ نیوٹاؤن...

بانی پی ٹی آئی کسی اور کیس میں گرفتار نہیں تو جیل سے رہا کر دیا جائے،تحریری فیصلہ

اسلام آباد:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی،...

30دسمبر سے پہلے اچھی خبریں آئیں گی،شیخ رشید

راولپنڈی : سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیرشیخ رشید احمد...

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بنتے ہی ن لیگیوں کی نیندیں اڑ گئیں،بیرسٹر سیف

پشاور: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ ڈونلڈ...