Home سیاست نمبرز پورے ہیں لیکن حکومت تمام جماعتوں سے مشاورت چاہتی ہے، بلاول بھٹو

نمبرز پورے ہیں لیکن حکومت تمام جماعتوں سے مشاورت چاہتی ہے، بلاول بھٹو

Share
Share

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس نمبرز پورے ہیں تاہم تمام جماعتوں سے مشاورت چاہتی ہے۔اگر اتفاق رائے نہ ہوا تو حکومت کا یہ موقف کہ وقت ضائع نہ کیا جائے درست ہو گا۔

میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی کا تفصیلی اجلاس ہوا۔ پیپلز پارٹی کا مسودہ ہم نے کمیٹی میں پیش کیا۔ حکومت نے بھی وکلاء تنظیموں کے ساتھ ہونے والی مشاورت اور تجاویز سے آگاہ کیا۔ آئینی عدالت اور ججوں کے تقرر کے طریقہ کار کے حوالے سے وکلاء تنظیموں کا موقف پیش کیا گیا جبکہ حکومت نے بھی اپنی تجاویز بھی پیش کیں۔

چیئرمین پی پی پی کا مزید کہنا تھا اپوزیشن جماعتوں نے بھی آئینی ترمیم پر تبصرہ کیا۔ مولانا فضل الرحمن نے پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر متفقہ مسودہ تیار کرنے کا عزم دہرایا۔ امید ہے اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ بامعنی گفتگو ہو گی۔ حکومت بھی پر عزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر قانون نے واضح کیا کہ دو تہائی اکثریت کے لیے نمبر پورے ہیں تاہم حکومت نمبر پورے ہونے کے باوجود تمام جماعتوں سے مشاورت چاہتی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت اپنا زور لگانے کے بجائے اتفاق رائے چاہتی ہے۔ پوری کوشش ہو گی کہ تمام جماعتوں سے مشاورت کر کے متفقہ مسودہ لا سکوں۔اگر اتفاق رائے نہ ہوا تو حکومت کا یہ موقف کہ وقت ضائع نہ کیا جائے درست ہو گا۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...