Home سیاست چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ بار کی الوداعی دعوت قبول کرلی

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ بار کی الوداعی دعوت قبول کرلی

Share
Share

اسلام آباد: چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے 25 اکتوبر کو ریٹائرمنٹ سے قبل سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی کی جانب سے الوداعی عشایے کے لیے دی گئی دعوت قبول کرلی جو 24 اکتوبر کو ہوگی۔

سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار نے سیکریٹری سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کو خط میں کہا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ بار کی دعوت قبول کرلی۔

ایڈیشنل رجسٹرار کے خط کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ کے اعزاز میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا الوداعی عشائیہ 24 اکتوبر کو ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے 10 اکتوبر کو عشائیےکے لیے خط لکھا تھا، جس سے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ بار کا شکریہ ادا کیا۔

خط میں کہا گیا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ کا فل کورٹ ریفرنس 25 اکتوبر کو ہے لہٰذا مناسب ہوگا کہ الوداعی عشائیہ 24 اکتوبر کو رکھا جائے۔

سپریم کورٹ کے اسسٹنٹ رجسٹرار عبدالرحمان نے خط سیکریٹری سپریم کورٹ بار سید علی عمران کو ارسال کردیا ہے۔

Share
Related Articles

وزیراعظم شہباز شریف طیب اردوان کی دعوت پر ترکیہ پہنچ گئے،اہم ملاقاتیں ہونگی

انقرہ:وزیراعظم شہباز شریف ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر...

بانی تحریک انصاف کو معدنی وسائل ایکٹ پر تحفظات، وزیراعلیٰ گنڈا پور کو طلب کرلیا

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین نے شیر افضل مروت کے بیانات...

اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی کی ضرورت ملک اور عوام کو ہے،بانی تحریک انصاف

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے بانی اورسابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے...