Home سیاست ن لیگ کے مسودے میں وفاقی آئینی عدالت ہے پیپلز پارٹی صوبوں میں بھی چاہتی ہے، بلاول بھٹو

ن لیگ کے مسودے میں وفاقی آئینی عدالت ہے پیپلز پارٹی صوبوں میں بھی چاہتی ہے، بلاول بھٹو

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ وفاق کے ساتھ صوبائی سطح پر بھی معاملات چلانے کیلئے آئینی عدالت قائم کی جائے جبکہ یہ چیز ن لیگ کے مسودے میں شامل نہیں ہے۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ امید رکھنی چاہیے کہ آئینی ترامیم پر اتفاق رائے پیدا ہو جائے گا، سیاسی جماعتوں کا کام یہی ہے کہ اتفاق رائے سے مسائل کا حل نکالیں۔

انہوں نے کہا کہ میں پر امید ہوں کہ اتفاق رائے سے مسودہ بنا سکیں گے، جہاں تک جے یو آئی اور پیپلز پارٹی کے ڈرافٹس ہیں ان میں کوئی بڑا فاصلہ نہیں ہے، ان شاء اللہ ہم آگے بڑھ کر سیاسی جماعتوں میں اتفاق رائے پیدا کریں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے تو آئینی ترمیم کا مسودہ بہت پہلے بنایا اور پھر ہم نے اسے حکومت ، مولانا فضل الرحمان کو بھی بھیجا جبکہ آج کے اجلاس میں بھی مسودہ پیش کیا۔ پیپلز پارٹی کی اصل تجویز یہ تھی کہ آئینی عدالت صوبائی سطح پر بھی ہو، ہمارا پہلے دن سے یہی موقف رہا ہے کہ صوبائی سطح پر آئینی معاملات کے لیے باقاعدہ عدالت بنے، ن لیگ کے مسودے میں وفاق کی سطح پر آئینی عدالت کا ذکر ہے صوبائی سطح پر نہیں ہے۔

Share
Related Articles

آصف زرداری سندھ کا پانی بیچ کر آنسو بہا رہے ہیں،عمر ایوب

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف کے...

شہباز شریف کا قومی ایئرلائن کی باکو پرواز کے آغاز پر اظہار مسرت

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے قومی ایئرلائن کی لاہور تا باکو پروازوں...

حکمران طبقہ اسرائیل اورامریکہ سے ڈرتاہے،فلسطینی امت مسلمہ کی طرف دیکھ رہے ہیں،حافظ نعیم

اسلام آباد:امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نےغزہ مارچ کے شرکاء سے...

سعودی شہریوں کو پاکستان آنے کیلئے کسی ویزا کی ضرورت نہیں، محسن نقوی

اسلام آباد:وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی سعودی عرب کے سفیر نواف بن...