Home Uncategorized بانی پی ٹی آئی کی صحت کے لیے فکر مند امریکی کانگریس کے رکن ٹام سوازی سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات

بانی پی ٹی آئی کی صحت کے لیے فکر مند امریکی کانگریس کے رکن ٹام سوازی سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات

Share
Share

واشنگٹن: بانی تحریک انصاف عمران خان کی صحت کے لیے فکر مند امریکی کانگریس کے رکن ٹام سوازی کے بارے میں تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آگئیں۔

ٹام سوازی نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی صحت کے بارے میں وزیر خارجہ بلنکن کو خط لکھ کر اظہار تشویش کیا اور کہا کہ ہمیں اپنے حلقہ انتخاب کے ووٹرز اور پاکستانی اوور سیز کمیونٹی کو عمران خان کی صحت سے آگاہ کرنا ہے۔ ٹام سوازی کا اگلے ماہ نومبر میں پاکستان کا دورہ متوقع ہے اور وہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی کوشش بھی کرینگے۔

صیہونیت کے پیروکار ٹام سوازی نیویارک کے صیہونی اکثریت والے علاقے سے ڈیموکریٹک پارٹی کے ٹکٹ پر رکن کانگریس منتخب ہوئے۔ وہ اپنی صیہونی نوازی اور امریکی یہودی کمیونٹی کے بڑے ہمدرد کی حیثیت سے مشہور ہیں۔

امریکہ کی طاقتور صیہونی لابی نے ستمبر 2024ء میں ٹام سوازی کو کانگریس کے پاکستان کاکس کا چیئرمین بنوایا۔ ٹام سوازی بانی پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ اور سابق سالے زیک گولڈ اسمتھ کے قریبی دوست ہیں۔ وہ فلسطینیوں کے سخت دشمن، اسرائیل کے دورے کے دوران اکثر دیوار گریہ پر بھی دیکھے جاتے ہیں۔

ٹام سوازی غزہ پر اسرائیلی حملے کے سرگرم سپورٹرز میں شامل ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی حمایت کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، یہ ہمارے لیئے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...