Home سیاست اسلحہ وشراب برآمدگی کیس،علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار

اسلحہ وشراب برآمدگی کیس،علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار

Share
Share

اسلام آباد: اسلام آباد کی مقامی عدالت نے اسلحہ وشراب برآمدگی کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے مسلسل عدم حاضری پر وارنٹ گرفتاری برقراررکھتے ہوئے ملزم کو23 اکتوبرتک گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کیس کی سماعت کی۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈاپور کے وکیل ظہور الحسن پیش ہوئے ۔

اس موقع پر علی امین گنڈا پور کے گزشتہ وارنٹ گرفتاری کی بیلف رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی جس کے مطابق علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد نہیں ہوسکا۔ وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد کیلئے مزید مہلت دی جائے۔

 

عدالت طلبی کے باوجود وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور آج بھی پیش نہیں ہوئے۔۔ جس پرعدالت نے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے اور انہیں 23 اکتوبر تک گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...