Home سیاست ہم زبردستی سے آئین میں ترامیم کے لئے کسی قسم کی قانون سازی نہیں مانیں گے،اسدقیصر

ہم زبردستی سے آئین میں ترامیم کے لئے کسی قسم کی قانون سازی نہیں مانیں گے،اسدقیصر

Share
Share

پشاور: تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے واضح کیا ہے کہ اس وقت پاکستان میں عام عوام کو چھوڑ کر ممبران اسمبلی و سینیئرز کا اغواء برائے ووٹ ہو رہا ہے تاکہ حکومت آئین میں ترامیم کر سکیں لیکن ہم ظلم، جبر اور زور زبردستی سے آئین میں ترامیم کے لیے پارلیمنٹ میں کسی قسم کی قانون سازی نہیں مانیں گے۔

اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہم کسی صورت ایس سی او کانفرنس کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتے لیکن ہمیں عمران خان کی صحت کے حوالے سے تشویش ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ ان کے ذاتی معالج کو ان سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت آئینی ترامیم کے لیے جو قانون سازی کر رہی ہے اس سے عوام کی ترجمانی نہیں ہوتی ہے، ہم اس کے خلاف آخری حد تک کھڑے رہیں گے، اس وقت پاکستان کے جو حالات ہیں اس قسم کے ظلم و جبر، حالات اور واقعات کبھی نہ دیکھے ہوں گے۔

اسد قیصر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ایم این ایز اور سینیٹرز کی چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال ہو رہا ہے، آئین میں ترامیم کے لیے ہونے والی قانون سازی پر پی ٹی آئی کے ارکان کو کروڑوں روپے کی پیشکش اور عہدوں کی لالچ دی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکمران کہتے ہیں پاکستان ایک جمہوری ملک ہے اور ہم یہ جمہوریت کے لیے کر رہے ہیں، ہم قانون سازی کے خلاف نہیں ہے لیکن اس لیے طریقہ کار، قانون اور عام بحث ہو، کسی قسم کا دباؤ نہ ہو۔ دنیا میں کہیں نہیں دیکھا کہ ووٹ کے لیے لوگوں کے گھروں کی چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا جائے۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سینیٹرز اور ممبران اسمبلی کے گھروں پر چھاپے مارنے، ان کے ضمیر خریدنے اور کھلے عام پیسوں اور عہدوں کی پیشکش کی بھرپور مذمت کرتا ہوں۔

Share
Related Articles

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...

وزیراعظم نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر میں اہم اجلاس آج طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر...