بیروت: لبنان کے جنوبی علاقے میں اسرائیلی فوج نے مذہبی آزادی اور بین الااقوامی جنگی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک مسجد کو نشانہ بنایا۔
لبنان کے سرکاری میڈیا کے مطابق جنوبی علاقے کے گاؤں تبنیت میں اسرائیلی فوج نے بم برسائے جس میں ایک پرانی مسجد مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔
مسجد پر حملے سے مسلمانوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔ حملے کے وقت خوش قسمتی سے مسجد میں کوئی شخص موجود نہ ہونے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ادھر اسرائیلی میڈیا نے بتایا کہ جنوبی لبنان میں دو الگ الگ واقعات میں حزب اللہ کے ٹینک شکن میزائل لگنے سے 2 فوجی شدید زخمی ہوگئے جنھیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
دونوں اہلکاروں کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ زخمی فوجیوں کے اہل خانہ کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ جمعرات کو جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ دوبدو جھڑپ میں اسرائیلی فوج کا ایک اہلکار مارا گیا تھا۔