کراچی :انٹر بینک میں آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز امریکی ڈالر 6 پیسے مہنگا ہوا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 6 پیسے مہنگا ہو کر 277 روپے 70 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر277روپے 64 پیسے کا تھا۔
دوسر ی جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح سے کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 281 پوائنٹس کے اضافے سے 85 ہزار 764 پر آگیا۔
اب تک کے کاروبار کے دوران انڈیکس 86 ہزار 105 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 85 ہزار 483 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔