Home سیاست بانی پی ٹی آئی سے ملاقات،بیرسٹر گوہر کی درخواست پر وزیر داخلہ کی جائزہ لینے کی یقین دہانی

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات،بیرسٹر گوہر کی درخواست پر وزیر داخلہ کی جائزہ لینے کی یقین دہانی

Share
Share

اسلام آباد: بانی تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کے لیے بیرسٹر گوہر کی درخواست پر وزیر داخلہ نے درخواست کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرادی۔

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق بیرسٹر گوہر علی خان نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کو خط تحریر کیا ہے، جس میں انہوں نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی درخواست کی ہے۔

گزشتہ روز وفاقی وزیرداخلہ سے بیرسٹر گوہر علی کی ٹیلی فون پر بات بھی ہوئی تھی، اس حوالے سے ترجمان نے بیان میں بتایا کہ وفاقی وزیرداخلہ نے درخواست کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرائی ہے، تاہم انہوں نے ملاقات کی اجازت کی یقین دہانی نہیں کرائی۔

ترجمان کے مطابق ایس سی او سربراہی کانفرنس اور سکیورٹی خدشات کے تناظر میں جیل میں تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی ہے۔ کسی ایک قیدی کو ملاقات کی اجازت دینا دیگر قیدیوں کے ساتھ دہرے معیار اور سلوک کے زمرے میں آئے گا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...