Home سیاست لاپتہ خاتون کی باقیات شارک کے پیٹ سے مل گئیں

لاپتہ خاتون کی باقیات شارک کے پیٹ سے مل گئیں

Share
Share

مشی گن: امریکا میں ایک خوفناک واقعے میں ایک لاپتہ خاتون شہری کی باقیات شارک کے پیٹ سے ملی ہیں ۔ابتدائی رپورٹس میں بتایا گیا کہ شارک کی جانب سے کولین کو مار کر کھایا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک امریکی خاتون جو چھٹیوں کے سفر کے دوران غائب ہو گئی تھیں، کی باقیات شارک کے پیٹ کے اندر سے دریافت ہوئی ہیں۔

امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھنے والی دو بچوں کی 68 سالہ ماں، کولین مونفور انڈونیشیا میں سمندری ساحل پر اپنے شوہر مائیک کے ساتھ سات ہفتوں کی ڈائیونگ ٹور پر لطف اندوز ہو رہی تھیں۔

خاتون انڈونیشیا کی جنوب مغربی ملوکو ریجنسی کے ساحل پر واقع جزیرہ پلاوٴ ریونگ آخری بار دیکھا گیا تھا۔فاکس نیوز نے رپورٹ کیا کہ کولین مونفور کے پانیوں میں غائب ہونے کے دو ہفتے بعد، ایک مقامی ماہی گیر نے ایک پریشان شارک کو دیکھا اور اسے مار ڈالا۔

شارک کے پیٹ کو کاٹنے کے بعد ماہی گیر کو اس کے پیٹ میں سوئیم سوٹ کے ساتھ کولین کی باقیات ملیں۔ابتدائی رپورٹوں میں بتایا گیا کہ شارک کی جانب سے کولین کو مار کر کھایا گیا۔

Share
Related Articles

26 نومبر احتجاج کیس: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع

راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں بانی...

وزیراعلیٰ مریم نواز کا انقلابی اقدام،پنجاب میں اے آئی گورننس نظام متعارف

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں پورے حکومتی، سرکاری اور...

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی سے ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی...

ہم اسرائیل اور امریکا کی ایران پر جارحیت کے خلاف کھڑے ہیں، سلمان اکرم راجہ

راولپنڈی :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما سلمان اکرم راجہ نے...