Home سیاست عمران خان سے ملاقات کی اجازت پر ہی احتجاج مؤخر کیا جائے گا، پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا فیصلہ

عمران خان سے ملاقات کی اجازت پر ہی احتجاج مؤخر کیا جائے گا، پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا فیصلہ

Share
Share

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں منعقد ہونے والے پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عمران خان سے ملاقات کی اجازت پر ہی احتجاج مؤخر کیا جائے گا۔

ذرائع کے کے مطابق پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ اگر بانی پی ٹی آئی سے بیرسٹر گوہر کی ملاقات کروائی جائے تو احتجاج موخر کرسکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں اسلام آباد احتجاج کے لیے کارکنوں کو کل 12 بجے صوابی طلب کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

ادھر پاکستان تحریک انصاف احتجاج کی تیاریاں جاری رکھے ہوئے ہے اور پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے تمام ٹکٹ ہولڈرز کے علاوہ ملک کے مختلف شہروں سے پی ٹی آئی کارکنان کو اسلام آباد ڈی چوک پہنچنے کے ہدایت کی گئی ہے۔

پارٹی قیادت نے کارکنان کو آگاہ کیا ہے کہ جب تک بانی چئیرمین کو رہا نہیں کیا جاتا ڈی چوک سے نہیں اٹھیں گے، ذرائع کے مطابق احتجاج کی ذمہ داری سابق وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کو سونپی گئی ہے جبکہ پنجاب سے کارکنان لانے کی ذمہ داری حماد اظہر کو سونپی گئی ہے۔

ذرائع پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ہمیں ابھی تک بانی چئیرمین سے نہیں ملوایا گیا۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی کی مشکلات میں مزید اضافہ،ایک اورمقدمہ میں گرفتاری ڈال دی گئی

راولپنڈی :بانی پی ٹی آئی کی مشکلات میں مزید اضافہ تھانہ نیوٹاؤن...

بانی پی ٹی آئی کسی اور کیس میں گرفتار نہیں تو جیل سے رہا کر دیا جائے،تحریری فیصلہ

اسلام آباد:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی،...

30دسمبر سے پہلے اچھی خبریں آئیں گی،شیخ رشید

راولپنڈی : سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیرشیخ رشید احمد...

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بنتے ہی ن لیگیوں کی نیندیں اڑ گئیں،بیرسٹر سیف

پشاور: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ ڈونلڈ...