Home Uncategorized ترکیہ میں نبوت کا دعویٰ کرنے والا ملعون گرفتار

ترکیہ میں نبوت کا دعویٰ کرنے والا ملعون گرفتار

Share
Share

انقرہ: ترکیہ کی ریاست کیناکلے میں مصطفیٰ شابوک نامی شخص کو نبوت کا جھوٹا دعویٰ اور لوگوں کے ساتھ مالی فراڈ کرنے پر حراست میں لے لیا گیا۔

العربیہ نیوز کے مطابق اس شخص نے پہلے اپنا علیحدہ ایک گروپ بنایا اور جب اسے ماننے والوں کی تعداد بڑھ گئی تو پہلے ’’المھدی المنتظر‘‘ ہونے کا دعویٰ کردیا۔

بعد ازاں اس شخص نے نبوت کا جھوٹا دعویٰ کیا اور زلزلے کے متاثرین کی مدد کے نام پر رقوم بٹوری۔ پھر زائد منافع کی اسکیمیں متعارف کرائیں۔ مالی فراڈ سامنے آنے پر روپوش ہوگیا۔

تاہم ترکیہ کی پولیس اس ملعون شخص کو حراست میں لینے میں کامیاب ہوگئی اس کے 15 قریبی ایجنٹوں کو بھی مختلف مقامات سے گرفتار کرلیا گیا۔

جھوٹا نبوت کا دعویٰ کرنے کے علاوہ مالی فراڈ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا جس کی بنیاد پر کڑی سے کڑی سزا دیے جانے کا امکان ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...