Home کھیل آئی سی سی نے ستمبر کےلئے پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کا اعلان کردیا

آئی سی سی نے ستمبر کےلئے پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کا اعلان کردیا

Share
Share

دبئی: آئی سی سی نے ستمبر کیلئے پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کا اعلان کردیا۔

مردوں میں سری لنکا کے کامندو مینڈس اور خواتین میں انگلینڈ کی ٹیمی بومونٹ آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ جیتنے میں کامیاب ہوگئیں۔

کامندو مینڈس نے ستمبر 2024 میں تین ٹیسٹ میچز میں 373 رنز بنائے اور 2 کیچ بھی پکڑے۔ انہوں نے ہم وطن پرباتھ جے سوریا اور آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ شکست دے کر ایوارڈ حاصل کیا۔

آئرلینڈ میں انگلینڈ کی سیریز میں شاندار کارکردگی پر ٹیمی بومونٹ کو ایوارڈ دیا گیا، انکے ساتھ آئرلینڈ کی ایمی میگوائر اور یو اے ای کی عائشہ اوزا ایوارڈ کیلئے نامزد تھیں۔

بومونٹ نے ستمبر میں پانچ میچز میں 279 رنز بنائے، وہ فروری 2021 کے بعد آئی سی سی ویمنز پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ جیتنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔

Share
Related Articles

پاکستان سپر لیگ الیون کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان

لاہور:پاکستان سپر لیگ کے گیارھویں ایڈیشن کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان...

دوسرا ون ڈے،پاکستان نے بنگلہ دیش کو 128رنز سے شکست دے دی

ڈھاکہ:پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ون ڈے میچ میں 128رنز سے...

دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کا متنازع رن آؤٹ

ڈھاکا:دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کو متنازع رن آؤٹ دے...

ٹی 20ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے باوجود پاکستانی ٹیم کو بڑی انعامی رقم مل گئی

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے اختتام پر ٹیموں...