Home سیاست آئینی ترامیم پر تحریک انصاف نے ڈرافٹ تو درکنار تجاویز تک نہیں دیں، عرفان صدیقی

آئینی ترامیم پر تحریک انصاف نے ڈرافٹ تو درکنار تجاویز تک نہیں دیں، عرفان صدیقی

Share
Share

اسلام آباد: آئینی ترامیم پر خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے رکن سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ ساتویں اجلاس میں بھی پی ٹی آئی نے اپنا ڈرافٹ نہیں دیا۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے سوا تمام جماعتوں نے اپنے ڈرافٹس کمیٹی میں دے دیےہیں ، جبکہ ساتویں اجلاس میں بھی پی ٹی آئی نے اپنا ڈرافٹ نہیں دیا، ڈرافٹ تو درکنار تجاویز تک نہیں دیں۔

انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی نے جے یو آئی کے مسودے کو بھی صرف جے یو آئی کا مسودہ قرار دیا ہے۔

پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن، بلاول بھٹوزرداری اور نوازشریف سے ملیں گے پھر پی ٹی آئی قیادت سے ملاقات کریں گے تو وہ پھر ڈرافٹ دیں گے ۔

سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی نوازشریف، بلاول سے مولانا کی ملاقات کے بعد ڈرافٹ دینے کی بات مان لی ہے۔

Share
Related Articles

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...

وزیراعظم نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر میں اہم اجلاس آج طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر...