Home سیاست ایس سی او سمٹ، منظوری کے لئے دستاویزات تیار،اجلاس کے اختتام پر دستخط کیے جائیں گے

ایس سی او سمٹ، منظوری کے لئے دستاویزات تیار،اجلاس کے اختتام پر دستخط کیے جائیں گے

Share
Share

اسلام آباد: شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس میں منظوری کے لئے دستاویزات تیار، ایس سی او ہیڈز آف گورنمنٹس کے اجلاس کے اختتام کے دوران مختلف دستاویزات پر دستخط کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے لیے مشترکہ اعلامیہ، جوائنٹ کمیونیکے کو حتمی شکل دے دی گئی، دستاویزات اور مشترکہ اعلامیہ کو نیشنل کوآرڈی نیٹرز کے اجلاس میں حتمی شکل دی گئی، ایس سی او نیشنل کوآرڈی نیٹرز کا اجلاس 11 تا 14 اکتوبر اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس سی او رکن ممالک کے نیشنل کوآرڈی نیٹرز نے اس اجلاس میں شرکت کی، نیشنل کوآرڈی نیٹرز کے اجلاس میں نئے مجوزہ پروپوزلز کی بھی منظوری دی گئی، قبل از منظوری دستاویزات، مشترکہ اعلامیہ، نئے پروپوزلز اور ایس سی او مالی و انسانی وسائل تجاویز و فیصلوں پر بحث کی گئی۔

ذرائع کے مطابق حتمی ایس سی او دستاویزات میں پاکستان کی جانب سے بھی ایک پروپوزل موجود ہے، پاکستان کی جانب سے کوآپریشن امنگ ٹریڈ پروموشن باڈیز کا پروپوزل پیش کیا گیا تھا، دستاویزات میں روسی فیڈریشن کی جانب سے ڈویلپمنٹ آف کوآپریشن آف کرئیٹوو اکانومی بھی شامل ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق اس پروپوزل کے مسودہ کی منظوری 25 ستمبر کو دی گئی تھی، حتمی دستاویزات میں کانسیپٹ ان دی نیو اکنامک ڈائیلاگ کا پروپوزل بھی شامل ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قازقستان کی جانب سے ایس سی او اکنامک پریفرینشل بیسز کا پروپوزل بھی حتمی دستاویز میں شامل ہے، ایس سی او کے مشترکہ اعلامیہ کو بھی حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...