Home سیاست پی ٹی آئی نے 7 میٹنگز میں آئینی ترمیم کی 1 بھی تجویز پیش نہیں کی، اعظم نذیر تارڑ

پی ٹی آئی نے 7 میٹنگز میں آئینی ترمیم کی 1 بھی تجویز پیش نہیں کی، اعظم نذیر تارڑ

Share
Share

اسلام آباد: وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے خصوصی کمیٹی کی 7 میٹنگز میں ایک بھی سفارش پیش نہیں کی۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ مجوزہ آئینی ترمیم کی مخالفت کرنے والے ایک بھی ایسی شق کی نشاندہی نہیں کرپارہے جو کسی بنیادی، انسانی حق، عوامی مفاد، آئین کی روح یا عدلیہ کی آزادی کے منافی ہو۔

انہوں نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم کے معاملے کو صرف دھڑا بند سیاست کی آنکھ سے دیکھا جارہا ہے جبکہ خصوصی کمیٹی کی سات میٹنگز میں تحریک انصاف نے ایک بھی سفارش یا تجویز پیش نہیں کی۔

وزیر قانون نے کہا کہ شاید کچھ لوگ نہیں چاہتے کہ جیلوں میں پڑے ہزاروں قیدیوں کی مشکلیں آسان ہوں اور پارلیمنٹ کو وہ مقام ملے جو کسی بھی جمہوری پارلیمانی نظام کا بنیادی تقاضا ہے۔

Share
Related Articles

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...

وزیراعظم نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر میں اہم اجلاس آج طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر...