Home سیاست 26ویں آئینی ترمیم پر رجسٹرارآفس کے اعتراضات کیخلاف اپیل پر سماعت کل ہوگی

26ویں آئینی ترمیم پر رجسٹرارآفس کے اعتراضات کیخلاف اپیل پر سماعت کل ہوگی

Share
Share

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف اپیل پر سماعت کل ہوگی۔

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سماعت کرے گا، بینچ کے اراکین میں جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن شامل ہیں۔

خیال رہے کہ ایڈووکیٹ عابد زبیری نے مجوزہ آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا جس پر رجسٹرار سپریم کورٹ نے مجوزہ آئینی ترمیم پر اعتراض عائد کیا تھا۔

رجسٹرار آفس کے اعتراضات میں مجوزہ آئینی ترمیم کیخلاف درخواست کو مفروضاتی قرار دیا گیا تھا، رجسٹرار آفس کے اعتراضات میں کہا گیا تھا کہ پارلیمنٹ کو آئینی ترمیم سے روکا نہیں جا سکتا۔

عدالت نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف اپیل کو سماعت کیلیے مقرر کر رکھا ہے۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...