Home سیاست آئینی ترمیم کے لئے حکومت کے نمبرز پورے نہیں ہیں، عمر ایوب

آئینی ترمیم کے لئے حکومت کے نمبرز پورے نہیں ہیں، عمر ایوب

Share
Share

اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم کے لئے حکومت کے نمبرز پورے نہیں ہیں، سینیٹرز کو بھی آفرز ہو رہی ہیں۔

خصوصی کمیٹی کے اجلاس سے قبل صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ لوگوں کو ایک ارب روپے تک آفر کئے جا رہے ہیں، اس کمیٹی کا کام آئینی ترمیم نہیں، ہم آئینی ترمیم کی مخالفت کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بہت سے کارکنوں اور رہنماوٴں کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر کا مزید کہنا تھا کہ وزیر داخلہ کے گھر کے قریب سے زین قریشی کی اہلیہ کو اٹھایا گیا، میرے گھر پر بھی چھاپے مارے گئے، مقداد علی خان اس وقت لاپتہ ہیں۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...