Home سیاست ایم کیو ایم کی بلدیاتی حکومت سمیت مختلف تجاویز مجوزہ آئینی ترمیم سے خارج

ایم کیو ایم کی بلدیاتی حکومت سمیت مختلف تجاویز مجوزہ آئینی ترمیم سے خارج

Share
Share

اسلام آباد: ایم کیو ایم کے آئینی مسودے کو 26ویں آئینی ترمیم میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایم کیو ایم کو قائل کرنے میں حکمران جماعت مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کامیاب ہوگئیں۔ بلدیاتی حکومت کے اختیارات اور فنڈز سے متعلق ترامیم بھی مجوزہ ڈرافٹ سے نکال دی گئیں۔

ایم کیو ایم کی آئینی ترامیم کو اگلی 27ویں آئینی ترامیم میں شامل کرنے پر اتفاق کیا گیا اور ایم کیو ایم نے حکومتی تجاویز سے رضامندی ظاہر کر دی۔

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی آئینی عدالتوں کے قیام سے پیچھے ہٹ گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق حکومتی اتحادی جماعتوں اور جے یو آئی میں آئینی عدالت کے قیام کی 26ویں آئینی ترمیم ڈراپ کرنے اور آئینی بینچ کی تشکیل پر اتفاق ہوگیا۔

حکومت اور جے یو آئی نے مشترکہ مسودے پر پی ٹی آئی سے مشاورت کا فیصلہ کرلیا۔ مولانا فضل الرحمان حتمی مسودہ پی ٹی آئی قیادت کیساتھ شیئر کریں گے اور مسودے کی تیاری حتمی مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔
پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا جو کل نماز جمعہ کے بعد دوبارہ ہوگا۔

Share
Related Articles

وزیراعظم اور نواز شریف نے کینال منصوبے پر پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کردی

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعظم شہباز شریف نے متنازع...

26 نومبر احتجاج، صنم جاوید، مشعال یوسفزئی سمیت پی ٹی ائی کے 16 رہنماوٴں و کارکنان کی ضمانت خارج

راولپنڈی :راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج سے...

جو کہتے ہیں کوئی ڈیل ہو رہی ہے ان کی عقل چلی گئی ہے، اعظم سواتی

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اعظم سواتی نے کہا ہے کہ...