Home Uncategorized یہودی سائنسدان کے قتل کی منصوبہ بندی ،ایران سے ایک لاکھ ڈالر لینے والا اسرائیلی پکڑا گیا

یہودی سائنسدان کے قتل کی منصوبہ بندی ،ایران سے ایک لاکھ ڈالر لینے والا اسرائیلی پکڑا گیا

Share
Share

تل ابیب: اسرائیل کی سیکیورٹی فورسز نے ایران کے لیے جاسوسی کے الزام میں 35 سالہ ولادیمیر ورہووسکی کو حراست میں لے لیا جس نے ہوشربا انکشافات کیے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 35 سالہ اسرائیلی شخص پر ایران کے کہنے پر اسرائیلی شخصیات کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کے الزام میں فرد جرم عائد کر دی گئی۔

چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزم ولادیمیر ورہووسکی نے ایک سائنس دان کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی اور اس کے لیے ایران سے ایک لاکھ ڈالر وصول کیے تھے۔

اسرائیلی پولیس کے بقول یہ شخص ٹیلی گرام کے ذریعے ایرانی ایجنٹوں کے ساتھ بات چیت کرتا تھا اور اسلحے کی ترسیل سمیت قتل کی سازش تیار کی۔

فرد جرم میں کہا گیا ہے کہ ولادیمیر ورہووسکی نے رواں برس اگست میں ایرانی انٹیلی جنس سروسز کے لیے کام کرنے والے ایک شخص سے رابطہ کیا، جس نے اپنا نام ایلی اور کینیڈا میں رہنے والا اسرائیلی شہری بتایا۔

ابتدا میں ولادیمیر ورہووسکی نے 30 اور 200 ڈالرز کی رقم کے عوض ’’ایلی‘‘ کے اسرائیل دشمنی پر مبنی مختلف کاموں کو انجام دیا جیسے ٹریکنگ ڈیوائسز کو بس اسٹیشن میں نصب کرنا اور تل ابیب میں مظاہروں کی کوریج شامل ہے۔

ایرانی ایجنٹ جس نے خود کو “ایلی” کے نام سے شناخت کرایا تھا۔ ولادیمیر ورہووسکی کو ایک مخصوص موبائل خریدنے کے لیے رقم بھی دی جسے صرف ایک دوسرے سے رابطے کے لیے استعمال کرنا تھا۔

ستمبر کے آخر میں ولادیمیر ورہووسکی نے تل ابیب کی بورلا اسٹریٹ کے رہائشیوں کی معلومات جمع کیں اور آخر میں ایلی سے ایک لاکھ ڈالر کے عوض اسرائیلی سائنسدان کو قتل کرنے پر اتفاق کیا۔

تاہم جب ولادیمیر ورہووسکی ایرانی ایجنٹ ’’ایلی‘‘ کے کہنے پر قتل میں استعمال ہونے والا اسلحہ لے کر واپس آرہا تھا تو سیکیورٹی سروسز کے ہاتھوں گرفتار ہوگیا۔

خیال رہے کہ اس سے محض دو روز قبل ہی 2 مزید اسرائیلیوں کو ایران کی جانب سے تخریب کاری کی ایک سلسلہ وار کارروائیاں کرنے اور ایک سینئر اسرائیلی شخصیت کو قتل کرنے کی سازش کرنے پر گرفتار کیا تھا۔

یہ فوری طور پر واضح نہیں ہو سکا کہ آیا دونوں کارروائیاں آپس میں منسلک تھیں۔

Share
Related Articles

لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی ،11افرادجاں بحق، 4پاکستانی بھی شامل

اسلام آباد: لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی...

معاشی استحکام نے مارکیٹ کو نئی زندگی بخشی اور ترقی کی نئی راہیں کھولی ہیں، محمد اورنگزیب

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا...

مریم اورنگزیب کے بھیس بدل کر جناح اور لاہور چلڈرن اسپتالوں کے سرپرائز دورے

لاہور:وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینئیر صوبائی مریم...

وزرات داخلہ نے خیبر پختونخوا حکومت سے صوبے میں زیر تعلیم افغان طلباء کا ریکارڈ طلب کر لیا

پشاور/ اسلام آباد:وفاقی وزرات داخلہ نے خیبر پختونخوا حکومت سے صوبے میں...