Home سیاست آئینی ترمیم کا معاملہ،قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا

آئینی ترمیم کا معاملہ،قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا

Share
Share

اسلام آباد: آئینی ترمیم کے معاملے پر قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 6 بجے پارلیمنٹ ہاوٴس میں منعقد ہوگا۔

ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق سیکیورٹی کی صورتحال کے پیش نظر قومی اسمبلی کے آئندہ کے اجلاسوں کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر قومی اسمبلی اجلاسوں میں مہمانوں کے داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر میڈیا کے ان نمائندوں کو پارلیمنٹ ہاوٴس میں داخلے کی اجازت ہوگی جن کے پاس پریس گیلری کارڈ موجود ہوں گے، ون ڈے پریس گیلری کارڈ جاری کرنے پر سختی کی گی ہے اور ون ڈے پریس گیلری کارڈ متعلقہ بیٹ رپورٹر کے ذریعے حاصل کیے جا سکیں گے۔

پارلیمنٹ کے 1 نمبر گیٹ پر کوریج کرنے والے کیمرہ مینوں کی انٹری مرتب کردہ لسٹ کے ذریعے ہوگی، سیکیورٹی وجوہات کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے تمام صحافی حضرات سے گزارش ہے کہ اپنا پریس گیلری کارڈ ہمراہ رکھیں۔
دوسری جانب، سینیٹ کا اجلاس بھی آج ہوگا جس میں حکومت کی جانب سے 26ویں آئینی ترمیم منظوری کے لیے پیش کی جائے گی۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...