Home سیاست آئینی ترمیم کے مسودے پر تمام جماعتوں نے اتفاق کیا،جو ڈرافٹ فائنل ہوا یہی حتمی ہے، فاروق ستار

آئینی ترمیم کے مسودے پر تمام جماعتوں نے اتفاق کیا،جو ڈرافٹ فائنل ہوا یہی حتمی ہے، فاروق ستار

Share
Share

اسلام آباد:متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ آج تمام جماعتوں نے آئینی ترمیم کے مسودے پر اتفاق کیا، جو ڈرافٹ فائنل ہوا یہی حتمی ہے۔

خصوصی کمیٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ سمندرپار پاکستانیوں کو الیکشن لڑنے کا حق دینے کی تجویز ہماری ہے، اس تجویز پر بیشتر ارکان نے اتفاق کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئینی ترمیم کے مسودے پر تقریباً اتفاق رائے ہوگیا ہے، کل کا جو ڈرافٹ ہے، وہ قابل قبول ہے، تحریک انصاف نکات پر مخالفت نہیں کر رہی ہے۔

ایم کیو ایم رہنما نے مزید کہا کہ تحریک انصاف سیاسی بنیادوں پر اپنی پالیسی کے مطابق مخالفت کر رہی ہے، جب تک قومی اسمبلی اور سینیٹ میں مسودہ پیش نہیں ہوتا کوئی مسودہ حتمی نہیں ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو آئینی ترمیم کے نکات پر تکنیکی طور پر کوئی اعتراض نہیں ہے، پی ٹی آئی بطور سیاسی پالیسی مسودے کی مخالفت برائے مخالفت کر رہی ہے۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے یہ بھی کہا کہ جب تک مسودہ قومی اسمبلی یا سینیٹ میں نہیں آتا اسے حتمی نہیں کہہ سکتے۔

Share
Related Articles

26 نومبر احتجاج کیس: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع

راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں بانی...

وزیراعلیٰ مریم نواز کا انقلابی اقدام،پنجاب میں اے آئی گورننس نظام متعارف

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں پورے حکومتی، سرکاری اور...

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی سے ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی...

ہم اسرائیل اور امریکا کی ایران پر جارحیت کے خلاف کھڑے ہیں، سلمان اکرم راجہ

راولپنڈی :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما سلمان اکرم راجہ نے...