Home سیاست مخصوص نشستوں کا کیس، سپریم کورٹ نے نظرثانی سماعت کیلئے مقرر نہیں کی، الیکشن کمیشن

مخصوص نشستوں کا کیس، سپریم کورٹ نے نظرثانی سماعت کیلئے مقرر نہیں کی، الیکشن کمیشن

Share
Share

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر نظر ثانی سے متعلق کہا ہے کہ قانوناً سماعت کے لیے مقرر ہونی چاہیے تھی لیکن تاحال سماعت کے لیے مقرر نہیں ہوئی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان میں مخصوص نشستوں سے متعلق اسپیکر کے خط پر مشاورتی اجلاس ہوا۔

الیکشن کمیشن کے اجلاس میں الیکشن ترمیمی ایکٹ پر عمل درآمد کے حوالے سے پائے جانے والے ابہام پر تاحال فیصلہ نہیں ہوسکا۔

ذرائع الیکشن کمیشن نے بتایا کہ اجلاس میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ نے تاحال الیکشن کمیشن کی نظرثانی سماعت کے مقرر نہیں کی۔

اجلاس میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کی مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے کے خلاف نظرثانی قانوناً سماعت کے لیے مقرر ہو جانا چاہیے تھی۔

الیکشن کمیشن نے اجلاس میں کہا کہ سپریم کورٹ اپنے کئی فیصلوں میں یہ اصول طے کرچکی ہے کہ عدالتی فیصلے کے بجائے قانون پر عمل کیا جائے۔

Share
Related Articles

وزیراعظم اور نواز شریف نے کینال منصوبے پر پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کردی

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعظم شہباز شریف نے متنازع...

26 نومبر احتجاج، صنم جاوید، مشعال یوسفزئی سمیت پی ٹی ائی کے 16 رہنماوٴں و کارکنان کی ضمانت خارج

راولپنڈی :راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج سے...

جو کہتے ہیں کوئی ڈیل ہو رہی ہے ان کی عقل چلی گئی ہے، اعظم سواتی

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اعظم سواتی نے کہا ہے کہ...