Home سیاست اسلام آباد کے نجی کالج کے 150 طلباء کے خلاف مقدمہ درج

اسلام آباد کے نجی کالج کے 150 طلباء کے خلاف مقدمہ درج

Share
Share

اسلام آباد :اسلام آباد کے نجی کالج کے 150 طلباء کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
مقدمہ تھانہ کوہسار میں نجی کالج کے پرنسپل کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں گرفتار 17 طلباء کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

مقدمے کے متن کے مطابق کالج کی لیبارٹریز اور کلاس روم میں داخل ہو کر جتھے نے توڑ پھوڑ کی، توڑ پھوڑ سے شدید مالی اور تعلیمی نقصان ہوا ہے۔
مقدمے میں توڑ پھوڑ، پولیس اہلکار کی وردی پھاڑنے اور تشدد سمیت 9 دفعات شامل ہیں۔
خیال رہے کہ 2 روز قبل طلباء نے نجی کالج کے بلیو ایریا کیمپس کے باہر احتجاج کیا تھا۔

Share
Related Articles

26 نومبر احتجاج کیس: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع

راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں بانی...

وزیراعلیٰ مریم نواز کا انقلابی اقدام،پنجاب میں اے آئی گورننس نظام متعارف

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں پورے حکومتی، سرکاری اور...

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی سے ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی...

ہم اسرائیل اور امریکا کی ایران پر جارحیت کے خلاف کھڑے ہیں، سلمان اکرم راجہ

راولپنڈی :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما سلمان اکرم راجہ نے...