Home سیاست پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کا آئینی ترمیم پر 100 فیصد اتفاق ہوچکا، بلاول بھٹو

پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کا آئینی ترمیم پر 100 فیصد اتفاق ہوچکا، بلاول بھٹو

Share
Share

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کا آئینی ترمیم پر 100 فیصد اتفاق ہوچکا۔میری خواہش ہے آئینی ترمیم مولانا فضل الرحمان خود پیش کریں۔

فضل الرحمان سے اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کے بعد بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طویل مشاورتی عمل کے بعد آئین سازی کا عمل آگے بڑھتا جارہا ہے، جوڈیشل ریفارمز پر مولانا فضل الرحمان سے بات چیت ہوئی۔

کراچی میں ملاقات کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کا آئینی ترمیم پر 100 فیصد اتفاق ہوچکا ہے، آئینی ریفارمز پر دونوں جماعتیں متفق ہیں، میری خواہش ہے آئینی ترمیم مولانا فضل الرحمان خود پیش کریں، یہ ڈرافٹ جتنا پیپلزپارٹی کا ہے اتنا مولانا فضل الرحمان کا بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس طریقے سے مولانا چاہتے تھے اس طرح ڈرافٹ بنایا ہے، ن لیگ، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کا ڈرافٹ پاس کیا ہے، جو ڈرافٹ ہمارا ہے وہ مولانا فضل الرحمان نے خود لکھا ہے، مولانا فضل الرحمان ہمارا بل لے کر آئیں، پارلیمان اور جمہوریت کو بچائیں۔

بلاول کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والوں کو اگر ہمارے ڈرافٹ پر تحفظات ہیں تو مولانا کے ڈرافٹ کو ہی تسلیم کرلیں، ہم سے جو ہوسکتا تھا ہم نے اب کرلیا، اب سب کچھ پی ٹی آئی پر ہے۔

Share
Related Articles

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...

وزیراعظم نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر میں اہم اجلاس آج طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر...