Home Uncategorized ریحام خان کا ہانیہ عامر کو شادی سے متعلق خاص مشورہ

ریحام خان کا ہانیہ عامر کو شادی سے متعلق خاص مشورہ

Share
Share

کراچی:معروف میزبان، صحافی، فلم ساز اور بانی پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے پاکستانی مشہور چلبلی اداکارہ ہانیہ عامر کو شادی نہ کرنے کا مشورہ دے دیا۔

ان کا کہنا ہے کہ ہانیہ عامر میری دریافت ہیں، جس پر مجھے بہت فخر ہے، انہیں شادی کے بجائے اپنے کیریئر پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ کے دوران ریحام خان نے مختلف امور سمیت ہانیہ عامر کی کامیابی اور اس کے اب تک کے سفر کے بارے میں بات چیت کی۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ فلم جانان میں واحد ہانیہ عامر تھیں جنہیں میں نے تجویز کیا تھا۔

انہوں نے بتایا اس وقت وہ (ہانیہ عامر) صرف 17 سال کی تھی، میرے بھانجے کی دوست تھی، اسی نے مجھے اس کا ڈبمیش دکھایا جو مجھے بہت پسند آیا تھا، اس میں بہت ٹیلنٹ ہے۔

ریحام خان نے مزید کہا کہ بہت جلد ہانیہ بالی ووڈ میں بھی نظر آئیں گی اور میں جو سوچتی ہوں وہ ہو جاتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہانیہ نے اپنے اہل خانہ کو سپورٹ کرنے کے لیے بہت محنت کی ہے، اگر وہ شادی کے بجائے اپنے کیریئر پر توجہ دے تو بہت آگے جائے گی۔

ریحام خان کے مطابق ہانیہ عامر بہت میچور ایکٹنگ کرتی ہیں، ان کے جیسا ٹیلنٹ دبایا نہیں جاسکتا، اگر میں نہیں تو کوئی اور ہانیہ کے ٹیلنٹ کو پہچان جاتا۔

خیال رہے کہ ہانیہ عامر نے اپنی اداکاری کا آغاز ریحام خان اور حریم فاروق کی فلم جانان سے کیا تھا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...