Home سیاست الیکشن کمیشن مخصوص نشستوں پر فی الفور نوٹیفکیشن جاری کرے، بیرسٹر سیف

الیکشن کمیشن مخصوص نشستوں پر فی الفور نوٹیفکیشن جاری کرے، بیرسٹر سیف

Share
Share

پشاور:مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن مخصوص نشستوں پر فی الفور نوٹیفکیشن جاری کرے۔

اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ اعلیٰ عدلیہ کی دو بار وضاحت کے باوجود مزید تاخیر برداشت نہ ہوگی، الیکشن کمیشن آئیں بائیں شائیں سے مزید کام نہ لے بلکہ مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن فوری جاری کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ شاہ سے زیادہ شاہ کی وفاداری میں چیف الیکشن کمشنر آرٹیکل 6 کے مرتکب ہوئے ہیں، ان کے خلاف آرٹیکل 6 اور توہین عدالت کی کارروائی ہونی چاہیے۔

صوبائی مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ایک الیکشن کمشنر 8 ججز کے حکم کو تاخیری حربوں سے نظرانداز کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور وہ حکومت کے احکامات پر آئین اور قانون کو روند رہا ہے جبکہ شریف خاندان اعلیٰ عدلیہ پر بار بار حملہ آور ہو رہا ہے۔

Share
Related Articles

مائنز اینڈ منرلز کا حساس معاملہ ، وفاق صوبے کے وسائل پر یکطرفہ قبضے کی کوشش کررہا ہے،مولانا فضل الرحمان

پشاور:جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے...

امریکی سفارت خانے کے وفد کی اڈیالہ جیل آمد

راولپنڈی:امریکی سفارت خانے کا وفد اڈیالہ جیل پہنچ گیا۔جیل ذرائع کے مطابق...

بی این پی کامستونگ میں 20 روزسے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) نے مستونگ لک پاس پر...