Home سیاست پلان کے تحت تحریک انصاف کا ایک بہت تگڑا بلاک بن چکا ہے، فیصل واوڈا

پلان کے تحت تحریک انصاف کا ایک بہت تگڑا بلاک بن چکا ہے، فیصل واوڈا

Share
Share

اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ایک بہت تگڑا بلاک بن چکا، نمبرز 224 سے آگے جائیں گے۔

اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ آج کی سب سے بڑی خبر، پلان کے تحت پی ٹی آئی کا ایک بہت تگڑا بلاک بن چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس بلاک کو ایک زیرک آدمی ہیڈ کرے گا۔ میں نے پہلے ہی کہا تھا ایم کیو ایم پاکستان کی طرح پی ٹی آئی پاکستان بنے گی۔

سینیٹر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے بکاؤ بھگوڑے پھر سے بائیکاٹ کر کے بھاگ گئے ہیں۔ یہ سب پلان کا حصہ تھا، قوم کو پتہ ہونا چاہیے۔

انکا کہنا تھا کہ اگر اپوزیشن تھی تو کم از کم اس ترمیم کیخلاف ہی ووٹ دے دیتی۔

Share
Related Articles

وزیراعظم اور نواز شریف نے کینال منصوبے پر پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کردی

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعظم شہباز شریف نے متنازع...

26 نومبر احتجاج، صنم جاوید، مشعال یوسفزئی سمیت پی ٹی ائی کے 16 رہنماوٴں و کارکنان کی ضمانت خارج

راولپنڈی :راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج سے...

جو کہتے ہیں کوئی ڈیل ہو رہی ہے ان کی عقل چلی گئی ہے، اعظم سواتی

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اعظم سواتی نے کہا ہے کہ...