Home Uncategorized اسرائیل نے حماس اور حزب اللہ سے جھڑپوں میں میجر سمیت 2 اہلکار ہلاک ہونے کی تصدیق کر دی

اسرائیل نے حماس اور حزب اللہ سے جھڑپوں میں میجر سمیت 2 اہلکار ہلاک ہونے کی تصدیق کر دی

Share
Share

تل ابیب: اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ حماس کے ساتھ جھڑپ میں غزہ کے شمالی علاقے میں 2 اہلکار مارے گئے جب کہ لبنان کے جنوبی علاقے میں حزب اللہ کے ساتھ لڑائی میں زخمی ایک میجر بھی دم توڑ گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ میں مارے گئے اپنے دونوں اہلکاروں کی شناخت 20 سالہ اوفیر برکووچ اور 19 سالہ الیشائی ینگ کے ناموں سے کی ہے۔

یہ دونوں سارجنٹ اسٹاف کا حصہ تھے اور غزہ میں حماس کے ساتھ دوبدو جنگ کرنے والی بڑی فوج کے ایک بریگیڈ میں شامل تھے۔ دونوں ملٹری آپریشن کے دوران ہلاک ہوئے۔

اس طرح غزہ میں حماس کے ساتھ برّی جنگ میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 357 ہوگئی۔ جن میں یرغمالیوں کو بچانے کے مشن کے ایک پولیس افسر اور وزارت دفاع کا ایک کنٹریکٹر بھی شامل ہے۔

اسرائیلی فوج کے ایک اور بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ گزشتہ ہفتے لبنان کے جنوبی علاقے میں حزب اللہ کے ساتھ جھڑپ کے دوران زخمی ہونے والے 38 سالہ میجر ایشائی نیتنیل گرین بام زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

خیال رہے کہ ان کے ساتھ جھڑپ میں شریک سارجنٹ میجر (ر) رونی گنیزیٹ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے تھے جب کہ میجر ایشائی گرین بام کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

حزب اللہ سے سرحد پار جھڑپوں اور ستمبر کے آخر میں جنوبی لبنان میں شروع ہونے والی برّی جنگ میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 43 ہوگئی۔

غزہ اور لبنان میں اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکتوں کے علاوہ عراق سے ڈرون حملے میں اسرائیل کے 2 فوجی مارے گئے اور شام سے بھی کئی حملے ہوئے ہیں تاہم ان میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...